QR CodeQR Code

ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت پورا ملک اور عوام چکا رہے ہیں، مریم نواز

17 Jun 2019 14:53

مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض سے متعلق حکومتی دعوؤں کی تردید اور مہنگائی پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں۔ مریم نواز نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض سے متعلق حکومتی دعوؤں کی تردید اور مہنگائی پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ملک اور عوام ایک شخص کے ذاتی عزائم کی قیمت چکا رہے ہیں، ملک میں اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کابینہ کے 2 ارکان خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اے ڈی بی سے 3.4 ارب ڈالر قرض ملنے کے معاہدے کا دعویٰ کیا تھا لیکن بین الاقوامی ادارے نے اسے مسترد کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 799968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799968/ایک-شخص-کے-ذاتی-عزائم-کی-قیمت-پورا-ملک-اور-عوام-چکا-رہے-ہیں-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org