0
Monday 17 Jun 2019 17:12
مشرف کے منجمد اکاؤنٹس سے رقم کیسے نکلی؟

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ایف آئی اے پہ برہم

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ایف آئی اے پہ برہم
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کے قتل کیس میں ملزم پرویز مشرف کے منجمد بنک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر ایف آئی اے سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی، تاہم ایف آئی اے پراسیکیوٹر اور تفتیشی آفیسر پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ملزم پرویز مشرف کے اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے اور ان کے منجمد بنک اکاوٴنٹس سے رقم نکلوانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے  جج اصغر خان نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ منجمد اکاوٴنٹ سے رقم کیسے نکلی؟ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 27 جولائی تک سابق آمر صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے اثاثوں کی مکمل تفصیلات اور رقم نکلوانے کی وضاحت طلب کر لی۔ بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کی طرف سے منعقدہ انتخابی  جلسے کے بعد  واپس  جاتے ہوئے خودکش حملہ میں شہید  ہوئی تھیں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری اور مفرور ملزم ہیں۔ اس کیس میں ان کی جائیداد، اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش