QR CodeQR Code

اے این پی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا

17 Jun 2019 18:23

میڈیا سے گفتگو میں اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو نہ ہٹایا گیا تو عوام بلاول بھٹو اور مریم نواز پر اعتماد نہیں کرے گی، لہٰذا اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد بحال کروانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ زاہد خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے رہنما زاہد خان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملکر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹائیں اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں۔ زاہد خان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک کی شروعات چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے سے کی جائے اور صادق سنجرانی کو ہٹانے کے بعد چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار لایا جائے۔ میڈیا سے گفتگو میں اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور مریم نواز حکومت مخالف تحریک کیلئے سنجیدہ ہیں تو چیئرمین سینیٹ کو ہٹائیں، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے معاملے پر اے این پی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ زاہد خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر چیئرمین سینیٹ کو نہ ہٹایا گیا تو عوام بلاول بھٹو اور مریم نواز پر اعتماد نہیں کرے گی، لہٰذا اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد بحال کروانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 799982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799982/اے-این-پی-نے-چیئرمین-سینیٹ-کو-ہٹانے-کا-مطالبہ-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org