QR CodeQR Code

کے پی کے، بلین ٹری کے7 ہزار پودے جل جانیکا انکشاف

17 Jun 2019 18:29

مردان کڑہ مار میں 5 روز سے لگی آگ کے باعث مران باغیچہ پہاڑی سے لیکر صوابی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کے قریب پہاڑی پر ہزاروں کی تعداد میں پودے جل گئے۔ ایبٹ آباد شملہ پہاڑی اور دربند میں آگ سے کئی ایکٹر اراضی پر موجود پودے جل گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت نوشہرہ صوابی، مردان اور ایبٹ آباد کی پہاڑیوں میں لگائے گئے پودے جل گئے۔ محکمہ جنگلات کی رپورٹ کے مطابق نوشہرہ میں 4 ہزار سے زائد پودوں کو نقصان پہنچا جبکہ مانکی شریف میں 300 پودے جل گئے۔ مردان کڑہ مار میں 5 روز سے لگی آگ کے باعث مران باغیچہ پہاڑی سے لیکر صوابی کرنل شیر خان کیڈٹ کالج کے قریب پہاڑی پر ہزاروں کی تعداد میں پودے جل گئے۔ ایبٹ آباد شملہ پہاڑی اور دربند میں آگ سے کئی ایکٹر اراضی پر موجود پودے جل گئے۔


خبر کا کوڈ: 799984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/799984/کے-پی-بلین-ٹری-کے7-ہزار-پودے-جل-جانیکا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org