0
Monday 17 Jun 2019 18:59

گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے بعد جی بی میں اضلاع کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ نئے قائم ہونے والے اضلاع میں روندو، گوپس یاسین، داریل اور تانگیر شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے چار نئے اضلاع تانگیر، داریل، روندو اور گوپس یاسین کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں 50 کروڑ کی خطیر رقم نئے اضلاع کیلئے رکھی جا چکی ہے۔ ہماری جماعت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، آج تک کوئی ایسا اعلان نہیں کیا جو پورا نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ گلگت اربن ٹرانسپورٹ کیلئے رقم مختص کی گئی ہے۔ گلگت میں اربن ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے بعد سکردو میں بھی سروے کروایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو صوبے کا کیپٹل ہسپتال کا درجہ دیا جا رہا ہے اور چلاس، سکردو اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کو ڈویژنل ہسپتالوں کا درجہ دیا جائے گا اور ان کے وسائل میں اضافہ کیا جائے گا۔ ہسپتالوں کا نظام بتدریج کمپیوٹرائز کیا جائے گا جس کیلئے متعلقہ محکموں کو احکامات دیئے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 799986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش