0
Monday 17 Jun 2019 19:17

باجوڑ، مولانا گل داد خان بم دھماکے میں زخمی ہوگئے

باجوڑ، مولانا گل داد خان بم دھماکے میں زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی کا مقامی رہنماء مولانا گل داد خان بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آج دن کے وقت  تقریبا 11 بجے باجوڑ کی تحصیل ناوگئی علاقہ دربنڑوں میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنماء مولانا گل داد خان پر اس وقت ریمورٹ کنٹرول سے بم دھماکہ ہوا، جب وہ اپنے ساتھی ملک قیوم کیساتھ دربنڑوں چیک پوسٹ سے تقریبا 100 میٹراگے  مغرب کی جانب اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے۔ دھماکے میں مولانا گل داد خان اور ملک قیوم زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر ابتدائی علاج کے لیے ناوگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق مولانا گل داد خان کے ہاتھ اور باقی جسم پر کچھ زخم آئے ہیں اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ قیوم کو بھی مزید علاج کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری طرف ذرائع نے بتایا کہ مولانا گل داد خان کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سنٹرل ملٹری ہسپتال پشاور منتقل کرنے کی تیاری مکمل کی گئی ہیں اور کچھ ہی دیر میں ان کو پشاور منتقل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 799990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب