0
Monday 17 Jun 2019 19:42

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کا شکار ہونیوالے عام شہریوں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کا شکار ہونیوالے عام شہریوں کیلئے پیکیج کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے خراج شہداء پروگرام کے تحت دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے شہریوں کے اہلخانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خراج شہداء پروگرام کے تحت دہشت گردی کے واقعات میں شہید شہریوں کے خاندانوں کی کفالت کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ہونیوالے شہریوں کی بیواﺅں اور یتیم بچوں کی کفالت کو اس وقت تک یقینی بنایا جائے گا، جب تک وہ اپنے پاوں پر کھڑے نہ ہو جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں خراج شہداء پروگرام کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت دہشتگردی کے واقعہ میں شہید عام آدمی کا خاندان بھی بے سہارا نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت دہشتگردی کے واقعات میں شہید سرکاری اہلکاروں کی طرح عام شہریوں کے اہلخانہ کو بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خراج شہداء پروگرام باقاعدہ پالیسی کے تحت ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 800004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش