0
Monday 17 Jun 2019 21:02

نون لیگ پر اعتماد نہیں، قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، سردار لطیف کھوسہ

نون لیگ پر اعتماد نہیں، قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، سردار لطیف کھوسہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نون لیگ پر اعتماد نہیں، قومی مفاد میں کڑوا گھونٹ پی رہے ہیں، نون لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پوری نہیں اتری، سب سے زیادہ پیپلز پارٹی پنجاب کو نون لیگ پر تحفظات ہیں، تحریک انصاف نے معیشت کا بیڑہ غرق کرکے آئی ایم ایف کے تابع کر دیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب قیادت 30، 40 سال نون لیگ کے تسلط میں رہی، نون لیگ چارٹر آف ڈیموکریسی پوری نہیں اتری، مارشل لاء میں آئین میں شامل شقوں کے خاتمے پر نون لیگ نے ساتھ نہیں دیا۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ قوانین کے خاتمے پر نون لیگ نے تعاون نہیں کیا، نون لیگ خمیازہ بھگت رہی ہے، نواز شریف اسی وجہ سے نااہل ہوئے، نیب زدہ لوگوں کو نیب زادے بنا دیا گیا

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اختلافات کے باجود نون لیگ کے ساتھ گئے، تحریک شروع ہوتے ہی لوگ خود سڑکوں پر آئیں گے، عنقریب حکمرانوں کو جیلوں میں دیکھیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی گرفتاری کے سوال انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ گرفتاری سے نہیں ڈرتے، کیسوں کی فکر نہیں، 20 کیسز بھگتے، زرداری 11 سال قید رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہرا معیار ہے، کہیں سزا سے پہلے تو کہیں بعد میں گرفتاری ہوتی ہے، پہلے بھی سندھ میں گورنر راج لگانے کی باتیں ہو رہی تھیں، سپریم کورٹ نے کہا تھا گورنر راج لگایا تو ایک دن میں اڑا دیں گے، سندھ میں گورنر راج لگا کر حکومت کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے معیشت کا بیڑہ غرق کرکے آئی ایم ایف کے تابع کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، تنخواہ دار طبقہ فاقوں پر مجبور ہے۔ سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ڈکٹیٹر شپ کا مزاج رکھتی ہے، چیئرمین نیب کو ویڈیو لیک کرکے کمزور کر دیا گیا ہے، پہلے سیف الرحمان زرداری کے پاؤں پڑے تھے، اب بہت سے لوگ آصف زرداری کے پاؤں پڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 800017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش