0
Monday 17 Jun 2019 21:12

حکومتوں کی ناقص پالیسی اور مبینہ کرپشن، کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

حکومتوں کی ناقص پالیسی اور مبینہ کرپشن، کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
اسلام ٹائمز۔ حکومتوں کی ناقص پالیسی اور مبینہ کرپشن کے باعث شہر قائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ کراچی کو یومیہ بنیادوں پر تقریباً 100 کروڑ گیلن پانی کی ضرورت ہے لیکن محض 58 کروڑ گیلن پانی دستیاب ہے۔ واٹر بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق 45 کروڑ گیلن پانی دھابیجی، 3 کروڑ گیلن گھارو اور 10 کروڑ گیلن حب ڈیم سے فراہم کیا جارہا ہے۔ شہر کو حب ڈیم سے سپلائی تقریباً 4 برس بعد بحال ہوئی ہے۔ ماہرین کے مطابق شہر میں پانی کے بحران کی ایک اور بڑی وجہ واٹر بورڈ کی لائنوں کا رساؤ بھی ہے، خود واٹر بورڈ کے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 17 کروڑ گیلن پانی رساؤ کے سبب ضائع ہوجاتا ہے۔

واٹر بورڈ کے اعدادو شمار کے مطابق شہریوں کو صرف 40 کروڑ گیلن پانی ہی مل پاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کراچی میں پانی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ کے فور پروجیکٹ کا التوا بھی ہے۔ 26 کروڑ گیلن کا یہ منصوبہ 2016ء میں شروع ہوا اور اسے جون 2018ء میں مکمل ہونا تھا، مگر ذرائع کہتے ہیں کہ کے فور کی تکمیل میں مزید 3 سے 4 برس لگ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800019
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش