QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے لوگ کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں، سعید غنی

17 Jun 2019 21:14

ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگ نہ صرف پانی کے پائپوں میں ریت کی بوریاں ڈالتے ہیں بلکہ نکاسی آب کے حوالے سے بھی انکی کی یہی روش ہے، کراچی کے شہریوں کو دیکھنا ہوگا کہ کون ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور کون رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے تسلیم کہا ہے کہ کراچی کو جتنے پانی کی ضرورت ہے اتنا پانی فراہم کرنے میں ابھی تک کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لئے سندھ حکومت ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی کی ایک جماعت کے لوگ بھی کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے لوگ نہ صرف پانی کے پائپوں میں ریت کی بوریاں ڈالتے ہیں بلکہ نکاسی آب کے حوالے سے بھی انکی کی یہی روش ہے، کراچی کے شہریوں کو دیکھنا ہوگا کہ کون ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور کون رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 800021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800021/ایم-کیو-کے-لوگ-کراچی-شہریوں-کو-بنیادی-سہولیات-کی-فراہمی-میں-رکاوٹ-ڈالتے-ہیں-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org