QR CodeQR Code

کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس اور بلاول ہاؤس پر احتجاج کریں گے، خرم شیر زمان

17 Jun 2019 21:17

ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ پانی کے نظام کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت واٹر بورڈ کی مدد کرنے کو تیار ہے، اگر واٹر بورڈ کام نہیں کر یگا تو ممبران صوبائی اسمبلی کو کام اپنے ہاتھ میں لینا پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔  تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی ذمہ دار واٹر بورڈ اور سندھ حکومت ہے، شہر میں اگر پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر اور پھر بلاول ہاؤس پر احتجاج کریں گے۔ کراچی سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کے نظام کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت واٹر بورڈ کی مدد کرنے کو تیار ہے، اگر واٹر بورڈ کام نہیں کر یگا تو ممبران صوبائی اسمبلی کو کام اپنے ہاتھ میں لینا پڑے گا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ صوبہ سندھ سے جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا اس طرح کے مسائل آتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 800022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800022/کراچی-میں-پانی-کا-مسئلہ-حل-نہ-ہوا-وزیراعلی-ہاؤس-اور-بلاول-پر-احتجاج-کریں-گے-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org