QR CodeQR Code

فاریاب اور تخار میں افغان فضائیہ کی کارروائیاں، 39 طالبان ہلاک

17 Jun 2019 21:21

افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع گرزوان میں افغان فضائیہ نے طالبان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 طالبان ہلاک ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبے فاریاب اور تخار میں افغان فضائیہ کی کارروائی میں 39 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے فاریاب کے ضلع گرزوان میں افغان فضائیہ نے طالبان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 طالبان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دوسری کارروائی افغان صوبے تخار میں کی گئی جس میں9 طالبان دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ افغان فضائیہ کی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800023/فاریاب-اور-تخار-میں-افغان-فضائیہ-کی-کارروائیاں-39-طالبان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org