0
Monday 17 Jun 2019 21:32

پشاور، سرچ آپریشن 17مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پشاور، سرچ آپریشن 17مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اندرون شہر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 17 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹو ریاض خان اور ایس ایچ او کوتوالی نور حیدر خان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے اندرون شہر انٹیلی جنس بنیادوں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران17 مشکوک افراد، منشیات فروش اور 10 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی کو حراست میں لیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 800026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب