1
Tuesday 18 Jun 2019 08:55

سعودی ایئرپورٹ "ابہا" پر یمنیوں کا ایک اور کامیاب حملہ، ہوائی اڈہ بند

سعودی ایئرپورٹ "ابہا" پر یمنیوں کا ایک اور کامیاب حملہ، ہوائی اڈہ بند
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج اور عوامی دفاعی کمیٹیوں کیجانب سے جارح ملک سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام پر وحشیانہ بمباری کے لئے استعمال کئے جانے والے "ابہا" ہوائی اڈے پر ایک مرتبہ پھر کامیاب حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی اڈے کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور وہ ہر قسم کی ہوائی سرگرمیوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر "ابہا" میں واقع اس ہوائی اڈے پر بغیر پائلٹس کے ڈرون طیاروں کی مدد سے حملہ کیا گیا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع" کا کہنا تھا کہ یمنی "قاصف-K2" ڈرون طیاروں نے جارح ملک سعودی عرب کی "ابہا" انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے یہ ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی تفصیلات بعد میں منتشر کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 800060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب