0
Tuesday 18 Jun 2019 17:40

مقبوضہ کشمیر میں تازہ مسلح جھڑپ، 2 جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں تازہ مسلح جھڑپ، 2 جنگجو اور ایک فوجی اہلکار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بجبہارہ علاقے میں آج صبح جنگجوؤں اور قابض فورسز کے مابین ہوئی تازہ معرکہ آرائی کے نتیجے میں اب تک 2 جنگجو شہید اور ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ معرکہ آج صبح ضلع اننت ناگ میں بجبہارہ کے مرہامہ علاقے میں پیش آیا، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ابھی تک اس معرکہ آرائی میں دو جنگجو اور ایک فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔ جو فوجی اہلکار جاں بحق ہوا ہے وہ اُن تین اہلکاروں میں شامل تھا جو معرکہ کے دوران زخمی ہوئے تھے، تاہم وہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ باقی ماندہ دو اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔ اس سے قبل جنگجوؤں اور قابض فورسز کے مابین معرکہ اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کی۔ یہ جھڑپ اننت ناگ ضلع کے ہی اچھہ بل علاقے میں ہونیوالی جھڑپ کے محض 24 گھنٹے بعد ہوئی، جس میں ایک جنگجو اور ایک فوجی آفیسر جاں بحق ہوئے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 800094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش