QR CodeQR Code

فعال حزب اختلاف جمہوریت کیلئے ضروری ہے، نریندر مودی

18 Jun 2019 21:52

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اچھے خیالات رکھتے ہیں اور بحث کو زندہ و جاوید بناتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودي نے جمہوریت میں اپوزیشن کے فعال کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ایوان میں اپنے نمبر کی طاقت کی فکر نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ حکومت کے لئے اس کا ہر لفظ اور احساس قابل قدر ہے۔  انہوں نے 17ویں پارلیمنٹ کے پہلے سیشن کے پہلے دن پر پارلیمنٹ کے کیمپس میں میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔ انہوں نے تمام اراکین سے ایوان میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے جذبہ کے بجائے غیرجانبدرانہ جذبہ سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال کے دوران ایوان کی عظمت کو اوپر اٹھانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا ہونا، اپوزیشن کا فعال ہونا، اپوزیشن کا مضبوط ہونا یہ جمہوریت کی لازمی شرط ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ اپوزیشن کے لوگ نمبر کی فکر چھوڑ دیں۔

نریندر مودی نے کہا کہ رکن پارلیمنٹ اچھے خیالات رکھتے ہیں اور بحث کو زندہ و جاوید بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر رکن پارلیمان ایوان میں مدلل طریقے سے حکومت پر نقید کرتا ہے تو اس سے جمہوریت کو طاقت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جمہوریت کو مضبوط بنانے میں آپ سب سے میری زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شروع میں تو ضرور ان توقعات کو پورا کریں گے، لیکن پانچ سال تک اس جذبے کو طاقتور بنانے میں آپ بھی بہت مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مثبت کردار ہوگا اور مثبت سوچ کو طاقت دیں گے تو ایوان میں بھی مثبت کی سمت میں جانے کا موقع دل کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 800096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800096/فعال-حزب-اختلاف-جمہوریت-کیلئے-ضروری-ہے-نریندر-مودی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org