0
Tuesday 18 Jun 2019 10:57

مصر کے سابق صدر محمد مُرسی عدالت میں انتقال کر گئے

مصر کے سابق صدر محمد مُرسی عدالت میں انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ اخوان المسلمون کے رہنماء اور مصر کے سابق صدر محمد مُرسی عدالت میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مصر کے سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالتی کارروائی کے بعد 67 سالہ محمد مرسی بے ہوش ہوگئے اور کچھ دیر بعد انتقال کر گئے۔ دوسری خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ عدالت میں محمد مرسی کے خلاف جاسوسی کے مقدمے کی سماعت جاری تھی۔ عدالتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل محمد مرسی نے جج سے تقریباً 20 منٹ تک بات کی، اس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے جس پر انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ اخوان المسلمین کے اہم رہنما محمد مرسی کی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی مظاہوں کے بعد 2013ء میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور تنظیم کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد مرسی اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔ وہ مصر میں کئی دہائیوں تک حکمرانی کرنے والے حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 2012ء کے پہلے آزاد صدارتی انتخاب میں صدر منتخب ہوئے تھے اور معزولی کے بعد کئی کیسز میں سزا کاٹ رہے تھے۔
 
خبر کا کوڈ : 800104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش