0
Tuesday 18 Jun 2019 11:57

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کیخلاف بھارتی قرارداد چین، ترکی، ملائیشیا نے روک دی

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کیخلاف بھارتی قرارداد چین، ترکی، ملائیشیا نے روک دی
اسلام ٹائمز۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس امریکی شہر آرلینڈو میں جاری ہے جبکہ اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی قرارداد چین، ترکی اور ملائیشیا نے روک دی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام 21 جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں، ذرائع کے مطابق  پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ بدھ کو ہوگا۔ بھارت کے پاس کل تک دوسری قرارداد لانے کا موقع ہے۔ پاکستان کو بلیک لسٹ کر نے کی بھارتی قرارداد کو وقتی طور پر چین، ترکی اور ملائیشیا کی جانب سے مشترکہ طور پر روک دیا گیا ہے، پاکستان کے اس اجلاس میں بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات کم ہیں۔ اگر پاکستان کو اس اجلاس میں بلیک لسٹ کیا جاتا ہے تو اقتصادی پابندیاں اس اجلاس میں نہیں لگائی جائیں گی۔ اس سے پہلے پاکستان کے 12 رکنی وفد نے 14 اور 15 مئی کو چین کے شہر گوانگ زو میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 سے 21 جون تک جاری رہے گا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت خزانہ کا 3 رکنی وفد اجلاس میں شرکت کر رہا ہے۔ پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19 سے 21 جون تک ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 800134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب