QR CodeQR Code

مردان میں ملزمان کی فائرنگ سے 2 خواجہ سراء زخمی

18 Jun 2019 13:18

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم رشید کے ساتھ زخمی خواجہ سراؤں کا ایک دن قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مردان میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی خواجہ سراؤں کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 خواجہ سراء زخمی ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس تھانہ تخت بھائی کے عملے کے مطابق خواجہ سراء ارمان عرف کالجی نے ہسپتال میں پولیس کو بتایا کہ وہ اور اسکا ساتھی خواجہ سراء فرمان اللہ پروگرام کیلئے گاڑی میں تخت بھائی جارہے تھے کہ جھنڈے بازار میں موٹر سائیکل سوار ملزمان رشید اور دوسرے نامعلوم ساتھی نے ان پر اندھا دھن فائرنگ کی جس سے وہ اور اس کا ساتھی خواجہ سراء زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بعدازاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خواجہ سراؤں کو مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ملزم رشید کے ساتھ زخمی خواجہ سراؤں کا ایک دن قبل کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800160

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800160/مردان-میں-ملزمان-کی-فائرنگ-سے-2-خواجہ-سراء-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org