0
Tuesday 18 Jun 2019 13:39

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری

پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ کابینہ اجلاس میں ہائی پاور تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل اور اسکے سربراہ کے لئے نام کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کیمطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی قرضوں کی تحقیقات کے لئے کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے سمری پیش کی جائیگی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آج کے ایجنڈے میں احساس پروگرام اور ویزہ این او سی لیبرلائزیشن پالیسی پر بریفنگ شامل ہے۔ کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدہ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ ریلوے بارڈ کے پرائیویٹ ممبر کی تقرری کی منظوری بھی دیگی۔ اسی طرح ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

اسی طرح نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ریگولر کرنے پر بات بھی آج کے کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سنٹر اور چینی یونیورسٹی جیانگ سو کے مابین معاہدے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار ہونے والے معاہدوں کی منظوری بھی دے گی۔ وفاقی کابینہ کو اب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 800163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش