0
Tuesday 18 Jun 2019 13:50

بھارتی وزیر داخلہ کے ٹویٹ پر پاک فوج کے ترجمان کا منہ توڑ جواب

بھارتی وزیر داخلہ کے ٹویٹ پر پاک فوج کے ترجمان کا منہ توڑ جواب
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شکست کو سرجیکل اسٹرائیک قرار دینے پر پاک فوج کے ترجمان نے کرارا جواب دیا ہے۔ پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے بعد بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ٹوئٹ کر کے اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور اسے پاکستان پر اسٹرائیک قرار دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ٹوئیٹ پر میجر جنرل آصف غفور نے منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے لکھا بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہے لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میچ اور اسٹرائیک مختلف چیزیں ہیں، اگر شک ہو تو 27 فروری کو نوشہرہ پر ہماری جوابی اسٹرائیک اور بھارتی طیاروں کا انجام دیکھ لیں، جنہیں ہم نے مار گرایا، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 800165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب