0
Tuesday 18 Jun 2019 13:52

غذر، برفانی تودہ گرنے سے ایک کوہ پیما جاں بحق، 2 خواتین اور 4 اطالوی کوہ پیما زخمی

غذر، برفانی تودہ گرنے سے ایک کوہ پیما جاں بحق، 2 خواتین اور 4 اطالوی کوہ پیما زخمی
اسلام ٹائمز۔ غذر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک کوہ پیما جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 6 زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 4 اطالوی کوہ پیما بھی شامل ہیں، زخمی کوہ پیما 5200 میٹر کی بلندی پر پھنسے ہوئے ہیں اور پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کی ٹیم نے اشکومن میں واقع 5300 میٹر بلند چوٹی کو سر کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اسی دوران برفانی تودہ آگرا، جس کی زد میں آکر ایک مقامی کوہ پیما جاں بحق ہو گیا اور دیگر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 800166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب