QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا ماحول کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام

18 Jun 2019 13:56

آپریشن کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں 8579 کلو گرام تھیلے ضبط کرلئے گئے جبکہ مالاکنڈ ہی میں پلاسٹک کے تھیلوں کے 66 بڑے مراکز بھی سیل کردیئے۔ کارروائی میں لوئر دیر اور مالاکنڈ میں تھیلے بنانے والے 3 کارخانے بھی سربمہر کردیئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں اور خریدو فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کے دوران 8579 کلو گرام تھیلے ضبط کرلئے جبکہ پلاسٹک کے تھیلوں کے 66 بڑے مراکز بھی سیل کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ماحول کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں مصنوعی اور پلاسٹک کے تھیلوں کیخلاف بڑا آپریشن کیا۔ پلاسٹک کے تھیلے بنانے والوں اور خرید و فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی، کارروائی سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر، اپر دیر، مالاکنڈ، چترال اور باجوڑ میں کی گئی۔ آپریشن کے دوران مالاکنڈ ڈویژن میں 8579 کلو گرام تھیلے ضبط کرلئے گئے جبکہ مالاکنڈ ہی میں پلاسٹک کے تھیلوں کے 66 بڑے مراکز بھی سیل کردیئے۔ کارروائی میں لوئر دیر اور مالاکنڈ میں تھیلے بنانے والے 3 کارخانے بھی سربمہر کردیئے گئے۔ یاد رہے اس سے قبل بھی وزیراعلٰی کے پی کی ہدایت پر پولیس اور متعلقہ ادارے نے پشاور کے علاقے ٹاؤن تھری میں چھاپہ مار کر پلاسٹک بیگز تیار کرنے والی 2 بڑی فیکٹریوں کو سیل کردیا تھا جبکہ شہر میں پلاسٹک بیگز کے تمام ہول سیل ڈیلرز کے اسٹورز بند کردیئے گئے۔ حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ضلع سوات، کوہاٹ، چارسدہ، ملاکنڈ میں بھی پلاسٹک بیگز کی فروخت کرنے والے ہول سیل ڈیلرز کے اسٹورز بند کردیئے گئے۔


خبر کا کوڈ: 800168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800168/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ماحول-کے-تحفظ-کیلئے-بڑا-اقدام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org