QR CodeQR Code

پنجاب حکومت نے سی ٹی ڈی کے بجٹ میں 55 کروڑ کمی کر دی

18 Jun 2019 22:13

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے الاونس دیا جاتا تھا اور حکومت نے سی ٹی ڈی افسران اور اہلکاروں کے الاونس میں 55 کروڑ روپے کی کمی کر دی ہے۔ نئے مالی سال میں کاونٹر ٹیررازم الاونس کی مد میں 1 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ مختص کیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کا "کلہاڑا" دہشتگردوں کیخلاف لڑنے والی فورس پر بھی چل گیا، حکومت نے سی ٹی ڈی پنجاب کے کاونٹر ٹیررازم الاونس میں 55 کروڑ کا کٹ لگا دیا۔ پنجاب میں جہاں دیگر محکموں میں کام کرنیوالے افسران و ملازمین کیلئے متعدد الاونسز میں اضافہ کیا جا رہا ہے، وہیں تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پہلے سالانہ بجٹ میں متعدد عوامی فلاح کے کام کرنیوالے اداروں کے بجٹ میں بھی کٹ لگایا جا رہا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت پنجاب نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ الاونس سے 55 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا ہے۔

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو سالانہ 1 ارب 60 کروڑ روپے الاونس دیا جاتا تھا اور حکومت نے سی ٹی ڈی افسران اور اہلکاروں کے الاونس میں 55 کروڑ روپے کی کمی کر دی ہے۔ نئے مالی سال میں کاونٹر ٹیررازم الاونس کی مد میں 1 ارب 4 کروڑ 67 لاکھ مختص کیے ہیں۔ کاونٹر ٹیررازم الاونس سی ٹی ڈی کیلئے سابق دورِ حکومت میں منظور کیا گیا تھا اور سی ٹی ڈی کو دہشتگردوں کیخلاف کارروائی پر خصوصی ٹیررازم الاونس دیا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 800175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800175/پنجاب-حکومت-نے-سی-ٹی-ڈی-کے-بجٹ-میں-55-کروڑ-کمی-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org