0
Tuesday 18 Jun 2019 16:12

پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب حکومت اپنی خیر منائے، نواب وسان

پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب حکومت اپنی خیر منائے، نواب وسان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نواب وسان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواب وسان نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری پر تبدیلی سرکار میں خوف کی صورتحال پیدا ہوگئی، پورے پاکستان میں گو عمران گو کے نعرے لگ چکے ہیں، اب جعلی وزیراعظم اپنی حکومت کی خیر منائے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری عدالتوں سے سرخرو ہوں گے، دشمن بجٹ کو عوام نے دفن کردیا، بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن بھرپور مزاحمت کرے گی۔

 
خبر کا کوڈ : 800176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب