QR CodeQR Code

کراچی میں رواں برس اب تک 10 پولیس اہلکار قتل کئے گئے

18 Jun 2019 17:58

پولیس کے مطابق جنوری میں ایک، فروری میں 2، مارچ میں 4، اپریل میں ایک اور جون میں 2 اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بنے، 14 فروری کو سائٹ کے علاقے میں ریٹائرڈ اہلکار شفقت کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، شفقت نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں برس فائرنگ سے اب تک 10 پولیس اہلکار قتل کردیئے گئے، جن میں 9 حاضر سروس اور ایک ریٹائرڈ اہلکار شامل ہے۔ پولیس کے مطابق جنوری میں ایک، فروری میں 2، مارچ میں 4، اپریل میں ایک اور جون میں 2 اہلکار دہشتگردی کا نشانہ بنے۔ پولیس حکام نے بتایا کہا کہ 21 جنوری کو سولجربازار میں گھر سے ڈیوٹی پر جاتے ہوئے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، 12 فروری کو پاک کالونی میں فائرنگ سے اہلکار فاروق جاں بحق ہوا جب کہ 14 فروری کو سائٹ کے علاقے میں ریٹائرڈ اہلکار شفقت کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، شفقت نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق 2 مارچ کو ہجرت کالونی میں اہلکار جہانگیر منشیات فروشوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا، مقتول سول لائن تھانے کی انٹیلی جنس ڈیوٹی پر مامور تھا، جہانگیر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں۔

4 مارچ کو اقبال مارکیٹ میں اے ایس آئی رضوان دہشت گردوں کی فائرنگ کانشانہ بنا اور 9 مارچ کو ہی اقبال مارکیٹ میں اہلکار حبیب اللہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب کہ 22 مارچ کو نیپا چورنگی پر مفتی تقی عثمانی پر حملے میں اہلکار فاروق جاں بحق ہوگیا۔ اس کے علاوہ 7 اپریل کو ڈیفنس فیز6 میں اہلکار خالد کو 2 نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور 17 جون کو مومن تھانے کی حدود میں 2 اہلکار اللہ ڈنو اور احمد کو ٹارگٹ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 800188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800188/کراچی-میں-رواں-برس-اب-تک-10-پولیس-اہلکار-قتل-کئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org