QR CodeQR Code

گلگت، چیف کورٹ نے اپوزیشن لیڈر محمد شفیع کیخلاف درج ایف آئی آر ختم کر دی

18 Jun 2019 18:04

2 سال قبل گلگت اوشکھنداس میں پٹواری کے ساتھ جھگڑے کے بعد محمد شفیع کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کو انہوں نے چیف کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کورٹ نے اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع کیخلاف درج ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا۔ جسٹس چیف کورٹ ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کیپٹن (ر) محمد شفیع اور ان کے ساتھیوں پر درج ایف آئی آر کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ختم کر دیا۔ واضح رہے 2 سال قبل اوشکھنداس میں پٹواری کے ساتھ جھگڑے پر کیپٹن شفیع اور ان کے ساتھیوں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ لگائی گئی تھی، جس پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں محمد شفیع اور اس کے ساتھیوں پر مقدمہ چل رہا تھا۔ قائد حزب اختلاف نے عدالت انسداد دہشتگردی کے جج راجہ شہباز پر عدم اعتماد کرتے ہوئے چیف کورٹ گلگت بلتستان میں اپنے اوپر درج ایف آئی آر کے خلاف اپیل کی تھی جس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس حق نواز اور جسٹس علی بیگ نے ایف آئی آر کو کالعدم قرار دیا اور ایف آئی آر کو ختم کر دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 800189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800189/گلگت-چیف-کورٹ-نے-اپوزیشن-لیڈر-محمد-شفیع-کیخلاف-درج-ایف-ا-ئی-ا-ر-ختم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org