0
Tuesday 18 Jun 2019 18:52

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرض انکوائری مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ

ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو قرض انکوائری مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو کرپشن کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران سابقہ حکومتوں کے لیے گئے قرضوں کی انکوائری کے لیے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو قرضوں کے استعمال اور ان میں کرپشن کی بھی تحقیقات کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حسین اصغر سابق پولیس افسر ہیں اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب سمیت ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 800194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش