0
Tuesday 18 Jun 2019 19:03

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بل گیٹس سے ملاقات، انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی بل گیٹس سے ملاقات، انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیفِ غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی اور پاکستان میں صحت اور ترقیاتی کاموں پر زور دیا جبکہ ملک سے انسداد پولیو مہم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ ملاقات امریکا میں گیٹس فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ واضح رہے کہ بل گیٹس کے فلاحی ادارے گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر میں صحت اور ترقیاتی کاموں کے لیے اہم معاون رہا ہے۔ پاکستان میں بھی بل گیٹس فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے جبکہ یہاں اس کی سب سے بڑی توجہ ملک سے پولیو کے خاتمے پر ہے، جبکہ نئی دوائیں متعارف کروائی جارہی ہیں اور حفاظتی ٹیکوں کو موثر بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان دنیا کے وہ دو ممالک ہیں جہاں اب تک پولیو کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جبکہ پوری دنیا سے اس مرض کا خاتمہ کیا جاچکا ہے۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور بل گیٹس نے پاکستان میں اہم شراکت داریوں پر بات چیت کی جس میں انسداد پولیو مہم، معمول کے حفاظتی ٹیکوں اور عام لوگوں کیلئے ڈیجیٹل مالی سروسز تک رسائی میں بہتری شامل ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں موبائل بینکنگ اکاؤنٹس استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن اس کام کو بڑھانے میں اپنے مقامی پارٹنر کرنداز کے ساتھ کام کر رہا ہے، جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) شامل ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کر رہی ہیں۔ فلاحی ادارہ کے کام کی توجہ زیادہ تر بی آئی ایس پی بنیفشریز کو درپیش صحت، تعلیم، ذریعہ معاش جیلنجز پر مرکوز ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 800196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش