0
Tuesday 18 Jun 2019 19:08

آغا سراج کو چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف عدالت جائیں، فردوس شمیم نقوی

آغا سراج کو چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف عدالت جائیں، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ گورنر نے 2017-18ء کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی بھیج دی، رپورٹ میں اربوں روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بہت ڈرے ہوئے ہیں، آغا سراج کو چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف عدالت جائیں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ  گورنر نے 2017-18ء کی آڈٹ رپورٹ اسمبلی بھیج دی، نسل در نسل غلام پیپلز پارٹی نے سیکرٹری بناکر رکھے، ویب سائٹ پر رپورٹ آچکی مگر ایوان میں پیش نہیں کرتے۔ فردوس شمیم نقوی نے سوال کیا ایوان میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کیوں پیش نہیں کرتے؟ رپورٹ میں 1182 بلین کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ بہت ڈرے ہوئے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر آغا سراج کو نااہل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، الیکشن کمیشن میں آغا سراج کی نااہلی کے لئے اور فریال تالپور سے متعلق اسپیکر کو درخواست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دوہرا معیار ہے، غیرآئینی طریقے سے اسمبلی چیمبر کو سب جیل قرار دیا گیا، آغا سراج کو چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف عدالت جائیں۔
خبر کا کوڈ : 800197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش