0
Tuesday 18 Jun 2019 19:17

وزیراعظم کا ارکان کو ایوان میں ہلہ گلہ کرنے کا حکم دینا شکست کا اعتراف ہے، مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم کا ارکان کو ایوان میں ہلہ گلہ کرنے کا حکم دینا شکست کا اعتراف ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو  نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ارکان کو ایوان میں ہلہ گلہ کرنے کا حکم دینا شکست کا اعتراف ہے، جو حکمران بری طرح ناکام ہوتے ہیں وہی ریاست کی طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ ایک بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کی آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی ڈکٹیشن آمرانہ ہے، عمران ریاستی طاقت اور جبر سے اپوزیشن کو ایوان میں اور باہر کچلنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے احکامات نظام کو تباہی کی طرف لے جائیں گے، عمران خان نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بھوک اور افلاس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان ہنگامہ برپا کئے رکھنا چاہتے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں بھی عوام میں کھڑے ہیں، پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام سے آنکھیں ملانے کی جرات نہیں رہی، اس لئے بھاگے پھرتے ہیں، عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سڑکوں پر نکلنا اپوزیشن کی مجبوری بنتی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 800199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش