QR CodeQR Code

عراق،امریکی اداروں پر 17 ارب ڈالرز کے گھپلوں کا الزام

20 Jun 2011 14:51

اسلام ٹائمز:عراقی پارلیمانی کمیٹی یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہتی ہے۔ یہ پیسہ دو ہزار تین کے بعد سے غائب ہونا شروع ہو گیا تھا۔ عراقی حکومت کا امریکی انتظامیہ سے سوال ہے کہ وہ بتائے عراقی تعمیر نو کیلئے مختص فنڈز سے پیسہ کہاں گیا


بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراقی قانون دانوں نے امریکی اداروں پر سترہ ارب ڈالرز کے گھپلوں کا الزام لگا دیا۔ عراقی پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کہتے ہیں امریکی ادارے عراقی تیل کے فنڈز کی چوری میں ملوث ہیں۔ عراقی پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے بغداد میں موجود اقوام متحدہ کو خط لکھا گیا ہے، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ اقوام متحدہ پیسوں کا سراغ لگانے میں عراقی پارلیمنٹ کی مدد کرے۔ امریکی ادارے عراقی عوام کے پیسوں کی چوری میں ملوث ہیں۔ چوری کیا گیا پیسہ عراق کی تعمیر نو میں خرچ کیا جانا تھا۔ عراقی پارلیمانی کمیٹی یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانا چاہتی ہے۔ یہ پیسہ دو ہزار تین کے بعد سے غائب ہونا شروع ہو گیا تھا۔ عراقی حکومت کا امریکی انتظامیہ سے سوال ہے کہ وہ بتائے عراقی تعمیر نو کیلئے مختص فنڈز سے پیسہ کہاں گیا۔


خبر کا کوڈ: 80020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/80020/عراق-امریکی-اداروں-پر-17-ارب-ڈالرز-کے-گھپلوں-کا-الزام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org