QR CodeQR Code

وانا میں پولیٹیکل محررز نے دفاتر کو تالے لگا دیے

18 Jun 2019 20:26

پولٹیکل محررز زمان وزیر،حضرت علی وزیر اور اعجاز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اگر ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو مزید انتہائی اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں پولٹیکل محررز اور کلاس فور ملازمین نے دفاتر کو تالے لگاکر قلم چھو ڑ ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔ پولٹیکل محررز زمان وزیر،حضرت علی وزیر اور اعجاز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اگر ہمیں مستقل نہ کیا گیا تو مزید انتہائی اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ قبائلی ایجنسیوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں محررز نے بیش بہاں قربانیاں دی ہیں اور ہمارے محررز تقریباَ پچھلے بیس سالہ خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ سابقہ قبائلی ضلعوں کے کسی بھی ملازم کو بے روزگار نہیں کیا جائیگا لیکن تاحال جنوبی وزیرستان کے کسی بھی اہلکار کو مستقل کرنے کے احکامات جاری نہیں ہوئے جس کی بناء پر ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800207

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800207/وانا-میں-پولیٹیکل-محررز-نے-دفاتر-کو-تالے-لگا-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org