QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنیکا فیصلہ

18 Jun 2019 20:32

ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات، کالام، اور چترال کے مہیا ہوگی، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف ایک 2 گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شمالی علاقہ جات میں خوبصورت جھیلوں اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے نجی کمپنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر سیاحت و کھیل خیبر پختونخوا عاطف خان کے مطابق نجی کپمنی کے ساتھ ہیلی کاپٹر سروس کے حوالے سے بات طے ہوگئی ہے، آئندہ ہفتے معاہدے پر دستخط ہوں گے، ہیلی کاپٹر سروس کے ذریعے اسلام آباد اور لاہور سے سیاح باآسانی سفر کر پائیں گے جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو بھی پاکستان کی جنت نظیر وادیوں کو دیکھنے کیلئے فضائی سروس مہیا ہوگی۔ عاطف خان کے مطابق خیبر پختونخوا میں 32 خوبصورت جھلیں موجود ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوں گے۔ ہیلی کاپٹر سروس ابتدائی طور پر وادی سوات، کالام، اور چترال کے مہیا ہوگی، چترال کا پنجاب سے 14 گھنٹوں کا سفر ہیلی کاپٹر کے ذریعے صرف ایک 2 گھنٹوں میں طے ہوگا جس سے سیاحت کو عالمی سطح پر بھی فروغ ملے گا۔


خبر کا کوڈ: 800209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800209/خیبر-پختونخوا-سیاحوں-کیلئے-ہیلی-کاپٹر-سروس-شروع-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org