QR CodeQR Code

ضلعی انتظامیہ کرم کا پاراچنار میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے خلاف کریک ڈاؤن

18 Jun 2019 20:37

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کریں۔ کیونکہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی نصف حیاتی مدت کئی سو سال ہے اور اس سے ندی نالوں سمیت نکاسی آب کی نالیاں بھی بند ہو جاتی ہیں اور زرعی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے پاراچنار شہر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکروں کلو پلاسٹک شاپنگ بیگز کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی کہ پولی تھین پلاسٹک بیگز ماحول اور صحت کیلئے نقصان دہ ہے، جوکہ ماحول کو بھی آلودہ کرتا ہے، جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، لہذا ان کی جگہ بائیو ڈیگریڈبل پلاسٹک بیگز کے استعمال کو یقینی بناٸیں۔ بصورت دیگر ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جاٸیگا۔ انہوں نے ماتحت آفیسرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ پولی تھین پلاسٹک بیگز کی خرید و فروخت میں ملوث دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم عمر احمد خان نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کریں۔ کیونکہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کی نصف حیاتی مدت کئی سو سال ہے اور اس سے ندی نالوں سمیت نکاسی آب کی نالیاں بھی بند ہو جاتی ہیں اور زرعی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ اس لئے ہمیں پلاسٹک شاپنگ بیگ کا استعمال ترک کرنا ہو گا۔ اس موقع پر تحصیلدار ساز محمد اور تحصیلدار سید مصدق شاہ نے تحویل میں لئے جانے والی پلاسٹک بیگز کو نظر آتش کر دیا گیا اور اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 800211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800211/ضلعی-انتظامیہ-کرم-کا-پاراچنار-میں-پلاسٹک-شاپنگ-بیگ-کے-خلاف-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org