QR CodeQR Code

حکمرانوں نے اپوزیشن کو احتجاجی تحریک چلانے کا خود موقع دیا، ثروت اعجاز قادری

18 Jun 2019 22:50

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مہنگائی و بیروزگاری، بھوک و افلاس سے مجبور عوام سڑکوں پر نکل آئی، تو اسے روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حکمران طبقہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک پر توانائی خرچ کرنے کی بجائے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے پر صرف کرے، حکمرانوں نے اپوزیشن جماعتوں کو احتجاجی تحریک چلانے کا خود موقع فراہم کیا ہے، مہنگائی و بیروزگاری، بھوک و افلاس سے مجبور عوام سڑکوں پر نکل آئی، تو اسے روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا۔ حکومتی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پیش کردہ بجٹ عوام مسترد کر چکے ہیں، غریبوں کو بجٹ میں ریلیف نہیں دیا گیا، تو پھر حکومت کو عوام کا سامنا کرنا ہوگا، حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کو قبر مین دفن کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی رویہ اور ناقص پالیسیاں اپوزیشن کو مضبوط کر رہی ہیں، قرض لیکر ملک کو گروی رکھا جا رہا ہے، جو کسی طور بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ بجٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے غریبوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے۔


خبر کا کوڈ: 800221

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800221/حکمرانوں-نے-اپوزیشن-کو-احتجاجی-تحریک-چلانے-کا-خود-موقع-دیا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org