0
Tuesday 18 Jun 2019 23:03

وزیراعظم کا ایوان میں ہلہ گلہ کرنیکا حکم شکست کا اعتراف ہے، مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم کا ایوان میں ہلہ گلہ کرنیکا حکم شکست کا اعتراف ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ارکان کو ایوان میں ہلہ گلہ کرنے کا حکم دینا شکست کا اعتراف ہے، جو حکمران بری طرح ناکام ہوتے ہیں، وہی ریاست کی طاقت کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کی آصف علی زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کی ڈکٹیشن آمرانہ ہے، عمران خان ریاستی طاقت اور جبر سے اپوزیشن کو ایوان میں اور باہر کچلنا چاہتے ہیں، پارلیمنٹ کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے احکامات نظام کو تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بھوک اور افلاس سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے عمران خان ہنگامہ برپا کئے رکھنا چاہتے ہیں، ہم مشکل ترین حالات میں بھی عوام میں کھڑے ہیں، پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکمرانوں میں عوام سے آنکھیں ملانے کی جرأت نہیں رہی، اس لئے بھاگے پھرتے ہیں، عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے سڑکوں پر نکلنا اپوزیشن کی مجبوری بنتی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 800224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب