QR CodeQR Code

محسن علی اصغری کو رہا کرکے ایک ہونہار طالب علم کا مستقبل بچایا جائے، ایم ڈبلیو ایم

18 Jun 2019 23:51

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے ہونہار طالب علم محسن علی اصغری کی بلاجواز گرفتاری پر حیدرآباد پولیس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو کے ہونہار طالب علم اور ملک کی پرامن اور وطن دوست تنظیم اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ محسن علی اصغری کو رہا کرکے ایک ہونہار طالب علم کا مستقبل بچایا جائے اور بلاجواز گرفتاری پر حیدرآباد پولیس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔


خبر کا کوڈ: 800226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800226/محسن-علی-اصغری-کو-رہا-کرکے-ایک-ہونہار-طالب-علم-کا-مستقبل-بچایا-جائے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org