QR CodeQR Code

بھٹ شاہ، محسن علی اصغری کی گرفتاری کیخلاف اے ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

19 Jun 2019 00:02

احتجاج سے خطاب میں رہنماوں نے کہا کہ محسن علی کی بلاوجہ گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں کالا قانون ہے، اس معصوم کی گرفتاری ظلم ہے۔ اس کا مطلب پولیس جس کو چاہے اس پر کیس بناسکتی ہے، حد تو یہ ہے کہ ماسٹر منظور جو دو سال پہلے وفات پاگئے تھے، وہ بھی کیس میں مفرور ہیں۔


 اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر محسن علی اصغری کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف بھٹ شاہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس کی گئی، جس سے اصغریہ علم و عمل کے ضلع صدر گل محمد حیدی، اے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری حسن علی سجادی و دیگر تنظیمی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ محسن علی اصغری ایک معصوم بے گناہ 20 برس کا جوان، جو جامعہ سندھ کا طالب علم اور گھوٹکی کا رہائشی ہونے کے ساتھ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا مرکزی صدر بھی ہے، جس کی بلاوجہ گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں کالا قانون ہے، اس معصوم کی گرفتاری ظلم ہے۔ اس کا مطلب پولیس جس کو چاہے اس پر کیس بناسکتی ہے، حد تو یہ ہے کہ ماسٹر منظور جو دو سال پہلے وفات پاگئے تھے، وہ بھی کیس میں مفرور ہیں، یہ تو ہے ہمارے ملک کی پولیس کی قابلیت۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس ایس پی پر اس ظلم پر کیس داخل ہونا چاہیئے نا کہ ایک مظلوم کو گرفتار کیا جائے۔ 


خبر کا کوڈ: 800230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800230/بھٹ-شاہ-محسن-علی-اصغری-کی-گرفتاری-کیخلاف-اے-ایس-او-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org