0
Wednesday 19 Jun 2019 09:06

لاہور، تین خواتین کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی

لاہور، تین خواتین کے قاتل کو پھانسی دیدی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں 3 خواتین کے قاتل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اشرف نور نے 18 سال قبل بادامی باغ کے علاقے میں تہرے قتل کی واردت کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدی اشرف نور کو پھانسی دی گئی۔ مقامی مجسٹریٹ وسیم افتخار بھی کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ بادامی باغ کے رہائشی اشرف نور نے 18 سال قبل 3 خواتین کو قتل کیا تھا۔ مجرم اشرف کی اس کے اہلخانہ سے گزشتہ روز آخری ملاقات کرا دی گئی تھی۔ سیشن جج لاہور نے مجرم اشرف کے بلیک ورانٹ جاری کئے تھے۔ مجرم پر عائشہ، دیبا اور ارم کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ مجرم اشرف کو موت واقع ہونے تک تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ اس موقع پر جیل کے ڈاکٹر، سپرنٹنڈنٹ جیل اور مجسٹریٹ بھی کوٹ لکھپت جیل کے پھانسی گھات پر موجود رہے۔ اشرف کی لاش اس کے لواحقین محمد لیاقت اور آل حسن نے وصول کی۔
 
خبر کا کوڈ : 800261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش