QR CodeQR Code

امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، فخر امام

19 Jun 2019 09:05

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔


اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے اقوام متحدہ میں کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں نے خطہ کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ہے، امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے زیراہتمام ’’پوسٹ پلوامہ صورتحال اور مودی کا دوسرا دور حکومت‘‘ کے موضوع پر یہاں منعقدہ کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے قومی اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی امور کے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ، جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور فرحت آصف نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں غیر ملکی سفارتکاروں، کالم نویسوں، دانشوروں اور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 800263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800263/امن-کے-قیام-لئے-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-ناگزیر-ہے-فخر-امام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org