QR CodeQR Code

اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے، ملیحہ لودھی

19 Jun 2019 09:57

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی  کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے اور اس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پر نفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا کو تشدد کی حوصلہ افزائی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ ہونے دیا جائے جب کہ بیشتر ممالک میں سیاسی و انتخابی فائدے کے لئے نفرت آمیز تقاریر کی جاتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 800271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800271/اسلامو-فوبیا-نسل-پرستی-اور-مذہبی-منافرت-کی-بدترین-شکل-ہے-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org