0
Wednesday 19 Jun 2019 10:34

آئی جی کا پنجاب کے تھانوں کی حوالاتوں میں کیمرے لگانے کا حکم

آئی جی کا پنجاب کے تھانوں کی حوالاتوں میں کیمرے لگانے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پولیس حراست میں تشدد اور ملزمان کی ہلاکتوں کے خاتمے کیلئے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 722 تھانوں کی حوالات میں 24 گھنٹوں میں کیمروں کی تنصیب کا حکم دے دیا ہے۔ پولیس حراست میں تشدد اور ہلاکتوں میں دن بدن اضافے کے بعد آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام 722 تھانوں کی حوالات میں چوبیس گھنٹوں کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ آئی جی آفس کی جانب سے صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے ریجنز اور اضلاع کے تمام تھانوں میں فی الفور سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں۔ حوالات میں ملزموں کی موثر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو سنٹرل پولیس آفس کے مانیٹرنگ سیل سے منسلک کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے دوران تفتیش یا پولیس حراست میں تشدد کے ذمہ داران کیخلاف زیرو ٹالریننس کے تحت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھنے یا اختیارات سے تجاوز کرنیوالے افسران و اہلکار محکمے کا حصہ نہیں رہیں گے، آر پی اوز، ڈی پی اوز حوالات کے سی سی ٹی وی کیمروں کی موثر اور راؤنڈ دا کلاک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 800275
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش