0
Wednesday 19 Jun 2019 10:53

آزادکشمیر سی پیک کا حصہ ہے، مسعود خان

آزادکشمیر سی پیک کا حصہ ہے، مسعود خان
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ موثر منصوبہ بندی کو یقینی بنا کر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے آزادکشمیر کو پاکستان کی ترقی کا انجن بنایا جا سکتا ہے۔ آزادکشمیر سی پیک کا حصہ ہے اور اس سلسلہ میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ آزادکشمیر میں سی پیک کے تحت چار بڑے منصوبوں میں سے ایک مکمل ہو چکا ہے۔ ملک کی جامعات، سکالرز اور ذرائع ابلاغ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے خلاف جاری منفی مہم کا موثر جواب دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹیڈیز اسلام آباد کے تعاون سے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی میں قائم سی پیک سینٹر کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلیم عباسی، سپیشل اکنامک زونز کے ڈائریکٹر سٹریٹجی حسن این انصاری اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 800277
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش