0
Wednesday 19 Jun 2019 11:34

بلوچستان، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج وزیرخزانہ میر ظہور بلیدی پیش کرینگے

بلوچستان، آئندہ مالی سال کا بجٹ آج وزیرخزانہ میر ظہور بلیدی پیش کرینگے
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیرخزانہ میر ظہور بلیدی بجٹ پیش کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ شام 4 بجے پیش کیا جائے گا۔ 390 ارب روپے زائد حجم کے خسارے کا بجٹ صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی پیش کریں گے۔ غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 295 ارب جبکہ ترقیاتی اخراجات کیلئے 95 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ وفاق سے محصولات کی مد میں 304 ارب، صوبے کے اپنے وسائل سے 20 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ بجٹ میں امن و امان کی بہتری کیلئے 40 ارب، تعلیم کیلئے 60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاق کی طرز پر کیا جائے گا، جبکہ بجٹ میں 6 ہزار نئی ملازمتوں کا اعلان کیا جانے کا امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 800294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش