QR CodeQR Code

سیٹیزن پورٹل کے ذریعے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات کو حل کیا گیا، عمران خان

19 Jun 2019 11:43

وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں اِن 8 ماہ میں 10 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جو کہ اس سسٹم پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر صرف  8 ماہ میں 10 لاکھ افراد کا رجسٹرڈ ہونا نظام پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل میں اِن 8 ماہ میں 10 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جو کہ اس سسٹم پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ذمہ دار تک رسائی کے لیے اب کسی سیاست دان یا بیروکریٹ کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 8 لاکھ شکایات میں سے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات کو حل کیا گیا ہے، یہ حقیقی معنوں میں عوام کو بااختیار بنانا ہے اور یہی نیا پاکستان ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز گزشتہ سال 28 اکتوبر کو کیا تھا۔

 


خبر کا کوڈ: 800298

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800298/سیٹیزن-پورٹل-کے-ذریعے-6-لاکھ-80-ہزار-شکایات-کو-حل-کیا-گیا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org