QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں 2 بھارتی فوجیوں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کر لی

19 Jun 2019 11:43

واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں 2007ء سے اب تک یعنی 12 سال کے دوران 435 بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دو اور بھارتی فوجیوں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کر لی۔ راشٹریہ رائفلز کے 24 سالہ اہلکار چھوٹو کمار نے کپواڑہ میں اور بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار نے بارہ مولا میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی، دونوں اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی خودکشی کی۔ دوسری طرف ضلع ڈوڈہ میں بھی ایک بھارتی فوجی نے اپنی بیوی کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کر لی۔ واضح  رہے کہ مقبوضہ وادی میں 2007ء سے اب تک یعنی 12 سال کے دوران 435 بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 800303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/800303/مقبوضہ-کشمیر-میں-2-بھارتی-فوجیوں-نے-دوران-ڈیوٹی-خودکشی-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org