0
Wednesday 19 Jun 2019 12:03

آئی ایس او کے زیراہتمام میٹرک کے طالب علموں کیلئے اسلام آباد میں دس روزہ ورکشاپ کا آغاز

آئی ایس او کے زیراہتمام میٹرک کے طالب علموں کیلئے اسلام آباد میں دس روزہ ورکشاپ کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنازئزیشن پاکستان کے شعبہ محبین کے زیراہتمام انصاران صاحب الزمان علیہ السلام کے عنوان سے دس روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ورکشاپ میں پاکستان کے تمام ڈویژنز سے امامیہ طلبہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ورکشاپ میں قرآن فہمی، عقائد، احکام، اخلاقیات، سیرتِ معصومین علہیم السلام، حالات حاضرہ، تنظیم، شخصیات کا تعارف، کیئریر گائیڈنس سمیت دینی، نظریاتی، تنظیمی اور تعلیمی موضوعات پر لیکچرز اور گروپ ڈسکشنز ہونگی۔ ورکشاپ کے شرکاء سے علمائے کرام، سابق مرکزی صدور، دانشور اور پروفیسرز گفتگو کرینگے۔ جامع امام صادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں ورزش، کھیل، تقریری مقابلوں، محفل انس با قرآن، جشن بلوغ، دعا و مناجات اور سیر و ساحت کا سلسلہ بھی جاری رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 800312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش