0
Wednesday 19 Jun 2019 12:25

سکردو، بلترو گلیشئر کے نزدیک دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ

سکردو، بلترو گلیشئر کے نزدیک دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان میں موجود بلترو گلیشئر سے ملحقہ ٹرنگو ٹاور کے نزدیک 6410 میٹر بلند چوٹی سر کرنیکی کوشش کے دوران دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے ہیں۔ الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں ایک چینی اور ایک ہانگ کانگ کا کوہ پیما شامل ہے۔ کرار حیدری کے مطابق یہ کوہ پیما 14 جون سے لاپتہ ہیں تب سے آج تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، لاپتہ ہونے کی اطلاع بیس کیمپ پر موجود ایک اور چینی کوہ پیما نے دی۔ پاک فوج کے غذر میں کامیاب آپریشن کے بعد چینی اور ہانگ کانگ کے لاپتہ کوہ پیماوؤں کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن جائے وقوعہ پر موسم انتہائی خراب ہے جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تاہم بیس کیمپ پر موجود چینی کوہ پیما کو وہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرار حیدری کے مطابق بلترو گلیشئر اور ٹرانگو ٹاؤر کی جگہ پر موسم بہت خراب ہے اور گہرے بادل سے ڈھکے ہوئے ہیں، موسم کی خرابی کی وجہ سے آپریشن عارضی طور پر دیا گیا، آج دوبارہ کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں اس وقت لاکھوں سیاحوں کی آمد کے ساتھ سینکڑوں کوہ پیما بھی آئے ہوئے ہیں اور وہ مختلف چوٹیوں پر مہم جوئی میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 800321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش