0
Wednesday 19 Jun 2019 12:35

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں انوکھے ٹیکس عائد کئے جانیکی تجاویز

خیبر پختونخوا کے بجٹ میں انوکھے ٹیکس عائد کئے جانیکی تجاویز
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے آئندہ مالی سال کیلئے پیش کئے جانے والے 900 ارب روپے کے سرپلس بجٹ میں تمام شہریوں کو صحت کارڈ دینے سمیت صوبے میں 47 ہزار نئی آسامیوں کی خوشخبری کے علاوہ مزید ٹیکسز کیلئے ردوبدل کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سالانہ بجٹ میں مزید ٹیکس عائد کرنے کیلئے تجاویز میں درزی حضرات کو بھی دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ درزیوں پر ٹیکسز لاگو کرنے کیلئے شلوار قمیض اور ویسٹ کوٹ سینے پر سالانہ ٹیکس 10 ہزار جبکہ پینٹ شرٹ سینے والے درزی پر 15 ہزار روپے سالانہ ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ پشاور کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر سالانہ 80 ہزار روپے جبکہ دیگر اضلاع کے اسپیشلسٹ ڈاکٹرز پر 50 ہزار ٹیکس عائد کرنے کی تجویز کے علاوہ نئے بجٹ میں شادی ہال مالکان کیلئے سالانہ 60 ہزار جبکہ ریسٹورنٹ اور گیسٹ ہاؤس والوں کیلئے 40 ہزار سالانہ ٹیکس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

گریڈ ایک سے گریڈ 6 تک کے ملازمین پر ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔ گریڈ 7 سے 12 تک کے ملازمین پر ایک ہزار، گریڈ 13 سے گریڈ 17 تک ڈیڑھ ہزار روپے، گریڈ 18 والوں کیلئے 1800 روپے، گریڈ 19 پر 2 ہزار اور اور گریڈ 20 کے افسران کیلئے 3 ہزار روپے ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت نے فی کلو نسوار پر ٹیکس 50 پیسے بڑھانے کے علاوہ ماہانہ ہزار روپے فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمہ اداروں پر سالانہ 12 ہزار روپے ٹیکس اور ماہانہ 5 ہزار روپے فیس وصول کرنے والوں پر سالانہ ایک لاکھ روپے ٹیکس کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ نجی میڈیکل اور انجنیئرنگ کالجز ایک، ایک لاکھ روپے سالانہ ٹیکس دیں گے۔ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں وفاق سے 588 ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے پاک فوج اور وفاق اضافی 151 ارب روپے بھی دیں گے۔ اس کے علاوہ صوبے کی 4 ہزار مساجد کی سولرائزیشن کی جائے گی جبکہ پہلی بار دینی مدارس کے طلبہ کو وظائف بھی دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 800328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب